باڑہ برقمبرخیل پکہ تاڑہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر تنظیم کے امیرپر گزشتہ روز ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ملوث ملزم ملا گل محمد پر جرم عائد کرنے کے بعد امر بالمعروف تنظیم نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے

07/18/2014 20:36

 

باڑہ برقمبرخیل پکہ تاڑہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر تنظیم کے امیرپر گزشتہ روز ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ملوث ملزم ملا گل محمد پر جرم عائد کرنے کے بعد امر بالمعروف تنظیم نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے ۔تنظیم کے ایک با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا گل محمد ایک شدت پسند تنظیم کی ایماء پر بر قمبرخیل کے امر بالمعروف تنظیم کے رہنماؤں امیر نیاز گل اور اور مقامی رہنماء منصف علی خان کو بم دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے مگر معجزانہ طور پر دونوں حملوں میں دونوں رہنماء محفوظ رہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بم حملے میں ملوث گل محمد نامی شخص کا تعلق بھی امر بالمعروف کے اہم اراکین میں سے تھا اور دس پندرہ سال قبل امر بالمعروف تنظیم کے قیام سے وہ ان سے وابسطہ رہے ۔انہوں نے کہا ملزم نے دونوں بم دھماکوں کے جرم کو قبول کر کے کہا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گل محمد کو تفتیش کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر کے حملوں کی جرم میں گولی مار کر قصاص کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اامر بالمعروف و نہی عن المنکر کے امیر نیازگل پر اس وقت گل محمد نامی شخص نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا تھا جب وہ اپنے مرکز سے پیدل اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے نصب شدہ بم اچانک ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں امیر کا ایک باڈی گارڈ رحمت موقع پر جاں بحق جبکہ دو رضا کار احمد شاہ اور شاہ حسین کو معمولی نوعیت کی چوٹ لگی ہے ۔