باڑہ ملک دین خیل میں شدت پسندوں نے ایک مقامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

07/13/2014 21:05

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی


باڑہ ملک دین خیل میں شدت پسندوں نے ایک مقامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔قتل کی وجہ شدت پسندوں سے تلخ کلامی بتایا جاتا ہے ۔واقعات کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل کے نواحی مقام خان بخیل میلہ کے مقام پر قسمت خان ولد زمان خان ملک دین خیل کرنہ خیل کا شدت پسندوں کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہوئی جسکے بعد نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی جس پر مسلح شدت پسند نے فائرنگ کر کے قسمت خان کو قتل کر دیا ۔