باڑہ میں شدت پسندوں نے ایک شخص کو اغواء کر لیا ہے

07/14/2014 23:09

 

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 


باڑہ میں شدت پسندوں نے ایک شخص کو اغواء کر لیا ہے ۔اغوائیگی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔واقعات کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر بیسئی بابا کے مقام سے مکرم خان ولد قرار خان قوم زخہ خیل کو اس وقت نامعلوم شدت پسندوں نے اغواء کیا جب وہ تراویح کے نماز پڑھنے کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے ۔مکرم خان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی دشمنی یا لین دین کا کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔