باڑہ میں چوبیس گھنٹوں میں مسلسل بیس گھنٹے نارواہ لوڈشیڈنگ نے باڑہ کے عوام اور روزہ داروں کا جینا محال بنادیا ہے

07/08/2014 21:32

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 
باڑہ الخدمت ویلفیئر آرگنائزیشن نے ٹیسکو چیف کوباڑہ میں بجلی بریک ڈاؤن کی شکایت کرتے ہوئے بتایاہے کہ باڑہ میں چوبیس گھنٹوں میں مسلسل بیس گھنٹے نارواہ لوڈشیڈنگ نے باڑہ کے عوام اور روزہ داروں کا جینا محال بنادیا ہے۔ لخدمت ویلفیئر آرگنائزیشن باڑہ کی چار رکنی وفد کی قیادت قاسم علی کان کر رہے تھے وفد میں تراب علی آفریدی ،سامل جان اورحاجی خیرمحمد بھی شامل تھے ۔وفد نے فاٹا کے چیف ٹیسکو ذکااللہ کو باڑہ ٹیسکو اہلکاروں کے خلاف باڑہ سپین قبر فیڈر اور نیو باڑہ فیڈر پر جان بوجھ کر سحری اور افتاری کے وقت بجلی لوڈ شیڈنگ کی براہ راست شکایت کی۔وفد نے ٹیسکو چیف کو بتایا کہ غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کی وجہ باڑہ کے عوام کو شدید تکالیف کا سامناہے،چونکہ باڑہ الخدمت ویلفیئر آرگنائیزیشن نے ہمیشہ ٹیسکو عملے سے تعاون کی ہے لیکن اس کے بدلے ہمیں صرف لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا جاتا ہے ۔وفد کی شکایات پر ٹیسکو چیف نے ایکشن لیکر ایکسیئن اپریشنز کو فوری پر نیو باڑہ فیڈر اور سپین قبر فیڈرز کو متبادل روٹس سے بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئے اور ساتھ ہی باڑہ کے عوام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرنے کا حکم دیا ۔چیف ٹیسکو کی فوری ایکشن لینے پر الخدمت ارگنائیزیش کے رہنماؤں نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔