برقمبرخیل پکہ تاڑہ میں بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

07/16/2014 00:47

 

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 


باڑہ بر قمبر خیل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی ۔بم امر بالمعروف و نہی عن المنکر تنظیم کے امیر کے گھر قریب نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا ۔تحصیل باڑہ کے علاقہ برقمبرخیل پکہ تاڑہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بارہ بجے کے قریب مقامی تنظیم امر بالمعروف کے امیر نیاز گل اور مقامی سماجی رہنماء منصف علی خان کے گھروں کے درمیانی علاقے میں ایک مکان کے احاطے میں اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ناموں کو بارے معلوم نہ ہوسکا اور نہ یہ معلوم ہو سکا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی ۔