تیراہ بر قمبر خیل کے نقل مکانی کرنے والے نان رجسٹرڈ خاندانوں کی تیراہ واپسی 14جولائی سے دورانی کیمپ صدہ سے شروع ہوگی پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی

07/09/2014 22:10

 

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 

تیراہ بر قمبر خیل کے نقل مکانی کرنے والے نان رجسٹرڈ خاندانوں کی تیراہ واپسی 14جولائی سے دورانی کیمپ صدہ سے شروع ہوگی پولیٹیکل انتظامیہ 

خیبر ایجنسی نے ایف ڈی ایم اے کی تعاون سے نقل مکانی کرنے والے نان رجسٹرڈ خاندانوں کی واپسی کو حتمی شکل دے دی ہے ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ ناصر خان کے مطابق ملک دین خیل ،کالا خیل ،شلوبر اور زخہ خیل قبیلوں کے غیر رجسٹرڈ افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران برقمبرخیل کی واپسی کا سلسلہ منقطع رہا جو کہ اب ان کی واپسی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نان رجسٹرڈ افراد کی تیراہ واپسی کے لئے دورانی صدہ کے مقام پر رجسٹریشن سنٹرز اور حیدر کنڈاؤکے مقام پر استقبالیہ کیمپ منعقد کئے جائیں گے ۔تیراہ واپسی کے دوران بر قمبرخیل آئی ڈی پیزکی رہنمائی کے لئے دورانی کیمپ اور حیدر کنڈاؤ کے مقام پر ایف ڈی ایم اے کے ساتھ تعاؤن کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ نے پولیٹیکل محرر وں ،خاصہ داروں اور لیوی فورس کے جوانوں کو تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں