تیراہ میں مقامی لوگوں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ متعدد افراد زخمی۔مقامی ذرائع

07/15/2014 22:23

 

تیراہ میں مقامی شخص کے گھر کا آگ بجھانے والے مقامی لوگوں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے دورافتادہ مقام مومند غز کے مقام پر ایک مقامی شخص ناصر خان کا گھر نامعلوم شدت پسندوں نے آگ لگا کر نذر آتش کر نے کوشش کی جس پر گاؤں کے مقامی لوگ آگ بجھانے کے لئے جمع ہوگئے اس دوران ایک پہاڑی مورچے سے آگ بجھانے والوں پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہے تاہم کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہو ئی ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ واقعے کی تصدیق نہیں کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی پیش نہیں ہو ا ہے ۔