جمرود بکرا آباد ڈیم تعمیر کی تاخیر پرباڑہ سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کو سیکورٹی فورسز کے ذریعے تیراہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

07/18/2014 20:18

جمرود بکرا آباد ڈیم تعمیر کی تاخیر پرباڑہ سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کو سیکورٹی فورسز کے ذریعے تیراہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیٹکل حکام کے مطابق بکر آباد ڈیم پر تعمیراتی کام کی تاخیر پر ٹھیکیدار بنارس خان ستوری خیل کو بار نوٹس جاری کئے لیکن چھ ماہ گذرنے کے باوجود ٹھیکیدار نے ڈیم پر کام شروع نہیں کیا بلکہ تیراہ فرار ہوکر دیگر منصوبوں کی دیکھ بھال میں مشغول ہو گیا جس پر ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ خیبر نے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کو مطلع کیا اور انہوں نے وہاں گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے خیبر ہاؤس روانہ کر دیا اس سلسلے میں ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ خیبر نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی ریلیوں کے باعث ڈیم میں تعمیراتی کام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کے باعث ٹھیکیدار کو متعدد بار نوٹس بھجوائے گئے تاہم انہوں نے کسی بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیراہ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر کرنے والے ٹھیکہ داروں کو نہیں چھوریں گے اور حکومتی کام میں لم و لیف کرنے والے ٹھیکہ داروں کو نہ صرف بلیک لیسٹ کیا جائے گا بلکہ انہیں جرمانہ بھی دینا پڑے گا ۔