جمرود میں نا معلوم مسلح افراد نے صوابی کے رہائیشی جوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے

07/14/2014 23:08

 

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 


جمرود میں نا معلوم مسلح افراد نے صوابی کے رہائیشی جوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔صدام اسد اپنے بھائی کے ہاں ایلیمنٹری کالج کالونی میں رہائش پذیر تھے کہ واقعے کا شکار ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے شام کو جمرود کے ایلیمنٹری کالج کے رہائیشی کالونی میں افطاری کے وقت دو مسلح افراد اچانک داخل ہوئے کہ اس دوران ضلع صوابی کے رہائشی نوجوان صدام اسد ولد آسد خان جو کہ ایف کا طالب علم بتایا جاتا ہے جیسے ہی وہ اپنے بھائی کے گھر سے باہر نکلا مسلح افراد نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدام کی پرانی دشمنی بھی چلی آرہی تھی جس کے پاداش میں انہیں قتل کیا گیا ہے