حکومت تیراہ میں قیام امن اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے تیراہ کے قبائل اپنے علاقے میں قیام امن کے لئے ملک دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھئیں ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ ناصر خان

07/09/2014 22:05

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 
حکومت نے واضح کیا ہے کہ تیراہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور ترقی قیام امن کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔تیراہ کے عوام روایتی انداز میں مشران کے ساتھ ملکر ملک دشمن عناصر کے خلاف قیام امن میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ملک دین خیل تیراہ میں قیام امن وترقی کے لئے حاجی نصیب شاہ آفریدی کی سربراہی میں 39رکنی قومی شریشتہ قائم کر دی ہے جو پاک فوج اور حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر تیراہ کی پسماندگی کے خاتمے اور قیام امن وعلاقائی ترقی میں اہم کر دار ادا کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سیکٹر انچارج تیراہ بریگیڈ ،کرنل حفیظ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ ناصر خان نے ان ہی کی سربراہی میں قائم کردہ تیراہ ملک دین خیل میں 450رکنی گرینڈ جرگہ سے خطاب کے دوران کیا ہے ۔جرگہ میں ملک دین خیل قبیلے کے 39رکنی قومی شریشتہ کی منظوری بھی دے دی گئی ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کرنل حفیظ اور اے پی اے باڑہ ناصر خان نے کہا کہ حکومت تیراہ میں قیام امن اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے تیراہ کے قبائل اپنے علاقے میں قیام امن کے لئے ملک دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھئیں ۔انہوں نے تیراہ کے عوام پر زور دیا کہ علاقے میں قیام امن کی ذمہ داری علاقائی عمائیدین اور قبائیلی عوام پر عائد ہوتی ہے اس لئے قومی سطح پر ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لئے ان کے خلاف کاروائی کریں اور اپنی سرزمین کو اجتماعی طور پر امن کا گہوارہ بنائیں ۔اس موقع پر قومی شریشتہ کے نئے سربراہ حاجی نصیب شاہ نے بھی جرگہ سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی شریشتہ ملک دشمن عناصر کی سر گرمیوں پر نظر رکھے گی اور اس کا خاتمہ کرے گی ۔اس کے علاوہ قومی شریشتہ علاقے کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمے میں حکومت اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔