خیبر ایجنسی جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں

07/18/2014 20:24

 

خیبر ایجنسی جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں ۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چار شدت پسند جاں بحق اورتین کو گرفتار کر لیا گیا حملے کے بعد غنڈی میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق سوات سکاؤٹس کا قافلہ معمول کے مطابق گشت پرتھا کہ اس دوران غنڈی کے مقام پر پہنچنے کے بعدنامعلوم شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ جس سے دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہو گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی معاونت دئگر مقامات سے بھی کی گئی دونوں طرف سے جاری فائرنگ کے تبادلے سے سیکورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار جن میں نائب صوبیدار تاج ملوک، لائس نائک نصرت علی، لائس نائک کاشف ،سپاہی عرفان، سپاہی حضرت شاہ، سپاہی جمعہ خان، سپاہی سراج خان، اور سپاہی محمد خان شامل ہیں شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سپاہ حجت علی زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیا مکمل طور پر تبا ہ ہو گئیں جبکہ اس دوران چار شدت پسند بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدت پسندوں کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے غنڈی کے علاقے میں کر فیو نافذ کر کے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی کے ذریعے متعدد افراد کو حراست میں لے لے کر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا