خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے علاقہ کوٹکی میں سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کی کو ششوں سے عارضی پل پر کام مکمل ہوگیاہے

07/06/2014 11:51

باڑہ نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 
خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے علاقہ کوٹکی میں سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کی کو ششوں سے عارضی پل پر کام مکمل ہوگیاہے پل عوام کے آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔پچاس لاکھ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی اس پل کی تعمیر سے عوام کو آمد ورفت میں سہولیات فراہم ہو گئیں جبکہ عدم دستیابی سے پانچ منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا تھا تیراہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تیراہ کوٹکی کے مقا م پر برساتی نالے پر پل نہ ہونے کے باعث تیراہ میدان بر قمبر خیل جانے والے مسافر برساتی نالے کا تکلیف دہ سفر طے کرنے پر مجبور تھے ۔ اس سلسلے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پل کی عدم دستیابی کے باعث گاڑیاں پہاڑہ کے دامن میں اور برساتی نالے میں سفر طے کرتی تھیں جس سے سفر تھکاوٹ کا سبب بنتا تھا ۔ جبکہ بارشو کے باعث برساتی نالے میں طغیانی کے باعث عوام طغیانی تھمنے کا انتظار کرتے تھے اب کوٹکی کے مقام پر سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کی کاوشوں سے وہاں پر پل تعمیر ہو گیا ہے جس سے تیراہ جانے والے عوام کی مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ان لوگوں نے سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کی کوٹکی کے مقام پر پل کی تعمیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی و فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ان سے مستقبل میں بھی اس طرح کے منصوبوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں توقع رکھتے ہیں ۔