شلوبر فٹ بال کلب نے نثار کلب سپین قبر کو پینلٹی کیکس کے ذریعے میچ جیت کر الخدمت ویلفئر فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن گئی

07/06/2014 11:54

باڑہ نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 
شلوبر فٹ بال کلب نے نثار کلب سپین قبر کو پینلٹی کیکس کے ذریعے میچ جیت کر الخدمت ویلفئر فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن گئی ۔ باڑہ کے علاقہ سپاہ سپین قبر میں میں شورش اور سخت حالات کے باوجود 13مئی کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں علاقے کی 21ٹیموں نے حصہ لیاجس میں دو بہترین ٹیمیں شلوبر فٹ بال کلب اورنثار کلب سپین قبرفائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل رہے اس شاندار مقابلے میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکی جس کے بعد پینلٹی کیکس دئے گئے جس میں شلوبر فٹ بال کلب نے برتری حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اس موقع پر الخدمت ویلفئر آرگنائزیشن باڑہ کے مشران فائنل میچ میں مہان خصوصی تھے ۔اس موقع پر آرگنائزیشن کے صدر قاسم علی خان ، جی ایس تراب علی خان ،سامل جان ،جاوید خان ااور قسمت شاہ نے فاتح ٹیم کو ٹرافیاں جبکہ دیگر کہلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے