ٹیسکو اہل کاروں نے باڑہ میں بجلی چوری کر کے گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے ہڑپ کر حیات آباد اور دیگر وی آئی پی مقامات میں بنگلے خرید لیے ہے سابقہ ناظم ہاشم خان آفریدی

07/08/2014 21:44

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 
تحصیل باڑہ کے ڈیولپمنٹل کمیٹی کے چیئر مین اور سابقہ ناظم ہاشم خان آفریدی نے باڑہ ٹیسکو عملے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسکو اہل کاروں نے باڑہ میں بجلی چوری کر کے گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے ہڑپ کر حیات آباد اور دیگر وی آئی پی مقامات میں بنگلے خرید لیے ہے ۔ہاشم خان نے کہا کہ اس مکروہ دہندے میں باڑہ کے لائین مینوں سے لیکر لائن سپرٹنڈنٹ اور ایس ڈی اوز تک شامل ہے اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخباری بیانات اور حکومتی شکایات کے باوجود باڑہ ٹیسکو عملے کے خلاف ابھی تک کسی بھی حکومت نے ایکش نہیں لیا ہے ۔یہ باتیں گزشتہ روز ہاشم خان نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باڑہ میں گزشتہ پانچ سالہ اپریشن کا ناجائز فائدہ اٹھا کر باڑہ گریڈ کے سابقہ اور موجودہ عملے نے باڑہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ان کی بجلی چوری کر کے علاقے کو اندھیرے میں رکھا جبکہ حرام کی کمائی پر تین تین منزلہ بنگلوں کے مالک بن گئے ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی اور نیب حکام سے باڑہ ٹیسکو کے ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری تحقیقات کرانے اور کھڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ان سے باڑہ کے عوام کی بجلی چوری کرنے کی پائی پائی کا حساب واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔