کوہاٹ جیل میں باڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی جاں بحق

07/13/2014 16:24

 

 

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 

کوہاٹ جیل میں باڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی جاں بحق ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش تا حال ورثا ء کے حوالے نہیں کیا گیا ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ کے مطابق فدا حسین ولد حسین خان قوم کمرخیل سکنہ باز گھڑا مغل خیل سے شناخت کی گئی ہے جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کوہاٹ جیل میں جاں بحق ہو گئے ہے ۔فدا حسین کے بارے میں جیل انتطامیہ نے پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ سے ان کی نعش حوالے کرنے اطلاع دی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک ان کی نعش حوالے نہیں کیا گیا ۔قبیلہ کمرخیل کے مقامی ذرائع کے مطابق فدا حسین نامی شخص کی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے اور قبیلے کے لوگ مخمسے کا شکار ہو گئے ہیں ۔