گزشتہ چار سالہ کرفیو اور مسلسل اپریشنوں نے باڑہ کے صاحب استطاعت لوگوں کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے امیر جماعت اسلامی خیبر ایجنسی اختیار باد شاہ

07/10/2014 23:07

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی 
جماعت اسلامی باڑہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بند راستوں اور باڑہ بازار کو کاروبار کے لئے کھول دیا جائے ۔باڑہ میں جاری نہ ختم ہونے والی بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور باڑہ آئی ڈی پیز کو عید سے پہلے پہلے اپنے علاقوں میں باعزت طور پر واپس بھیج دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے امیر حاجی اختیار بادشاہ نے باڑہ سپاہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دس رمضان (فتح مکہ) کی یاد میں ایک افطار پارٹی کے دوران منعقدہ تقریب کے دوران کیا ہے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی باڑہ کے درجنوں کارکنان اور علاقائی مشران نے افطار پارٹی میں شرکت کی ۔مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی خیبر ایجنسی اختیار باد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ کے عوام موجودہ وقت میں انتہائی سنگین معاشی بد حالی کا شکار ہے گزشتہ چار سالہ کرفیو اور مسلسل اپریشنوں نے باڑہ کے صاحب استطاعت لوگوں کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے اور تحصیل باڑہ کے اکثر عوام نے بے روزگاری کے سبب اپنی جائیدادیں اور زمینیں بیچ کر دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باڑہ کے عوام کے نقصانات کے آذالے کے لئے حکومت ایک جامع پالیسی مرتب کر کے معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے خصو صی پیکجوں کا اعلان کریں ۔