یبر ایجنسی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں مسلح شدت پسندوں نے تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کی چلتی گاڑی پر فائرنگ ایک حوالدار سمیت دو خاصہ دار جاں بحق

07/21/2014 01:15

باڑہ نیوز ڈاٹ نیٹ 

خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں مسلح شدت پسندوں نے تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کی چلتی گاڑی پر فائرنگ ایک حوالدار سمیت دو خاصہ دار جاں بحق ۔شدت پسند موقع واردات سے فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہو گئے ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق اتوار کی سہہ پہر کو تحصیل جمرود کے علاقہ چارماروکے مقام پر چند مسلح شدت پسند پہلے سے تھاک میں بیٹھے تھے کہ اس دوران تحصیل جمرود کی جانب سے تحصیل باڑہ کے بر قمبر خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کے حوالدار وہاب خان اور سپاہی رحمان شاہ سر کاری ڈیوٹی سے دونوں اپنے پرائیویٹ گاڑی میں سلف سودا لیکر گھر جارہے کہ اچانک شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں خاصہ دار اہلکار موقع پر طبی امداد سے قبل دم توڑ گئے ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور خاصہ دار فورس نے مشترکہ طور پر جائے وقوعہ کے آس پاس میں سرچ اپریشن شروع کر کے دو درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے حوالات منتقل کئے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کی میتوں کو شاہ کس لیوی سنٹر میں پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ کے حوالے کر دیا جو بعد میں انہیں بر قمبرخیل میں اپنے ورثاء کے حوالے کر دی ہے جنہیں بعد اذاں پکہ تاڑہ بر قمبر خیل میں سپرد خاک کر دئے گئے ۔