0 ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ڈے نائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی کے الحاج کلب کی دوسری شکست ۔

07/16/2014 16:53


 

 

خیبر ایجنسی نمائندہ خصوصی خیال مت شاہ آفریدی

 

 

20 ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ڈے نائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سہیل سپورٹس کلب نے خیبر ایجنسی کے الحاج کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔کراچی کے اصغر علی شاہ کرکٹ سٹیڈیم میں کل رات کھیلے گئے اس میچ میں الحاج کلب خیبر ایجنسی نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 166رنز اسکور کئے جس کے جواب میں سہیل سپورٹس کلب نے مطلوبہ حدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔اس ٹورنامنٹ میں الحاج کلب خیبر ایجنسی کی دوسری شکست ہے آج وہ اپنا تیسرا میچ رات گیارہ بجے ٹچ می کلب کے خلاف کھیلے گی ۔الحاج کلب خیبر ایجنسی کو پہلے میچ میں عمر سویٹس کی ٹیم نے 52رنز سے جبکہ کل کھیلے گئے میچ میں سہیل سپورٹس نے انہیں پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے ہرا یا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میںیکم رمضان سے شروع ہونے والے 20ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ڈے نائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ دو دہائیوں سے ہر سال رمضان کے مہینے کھیلا جاتا ہے جس میں ہر سال ونر ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر دئے جاتے ہیں ۔